دادو: خطرناک مکھی کے کاٹنے سے جلدی مرض وبائی شکل اختیار کر گیا

دادو: کاچھو اور کیرتھر کے علاقوں میں جلدی مرض لیشمینیا وبائی شکل اختیار کر گیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کے مطابق 1500 سے زائد شہری جلدی مرض لیشمینیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈفلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے، سینڈ فلائی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے خارش اور زخم ہو جانے سے مریض کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں طبی امدادمیں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*