
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سخت ترین احکامات کے باوجود کے ڈی اے میں نااہل لوگوں کو ایک سے زائد عہدوں پر فائض کرنے کاسلسلہ جاری
ممبر کے ڈی اے کا چارج حوالے،ڈائریکٹر ایس پی اینڈ ڈی پی اور ایڈیشنل چارج سینئر ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے ڈی اے اور ممبر ایڈ من کے ڈی اے سے بھی نوازدیاگیا
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سینئر افسران پہلے سے اپنی ترقیوں کے منتظر،سائیں سرکار کی مہربانی کی بدولت پسندیدہ افسران کے پاس ایک سے زائد عہدے
انیس گریڈ ہونے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل بننے کیلیے شمس صدیقی نے سائیں سرکار کا ٹینڈر بھرا، متوقع طور پر آنےوالے ہفتوں میں ڈی جی بننے کے بھی خواہشمند

(رپورٹ:اے آر ملک) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں شمس صدیقی کو سینئر ڈائریکٹر کے ساتھ ممبر کے ڈی اے کا چارج بھی دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سخت ترین احکامات کے باوجود کے ڈی اے میں نااہل لوگوں کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایس پی اینڈ ڈی پی اور ایڈیشنل چارج سینئر ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے ڈی اے اور ممبر ایڈ من کے ڈی اے سے بھی نوازا گیا، سائیں سرکار کی مہربانی کی بدولت پسندیدہ افسران کو ایک سے زائد عہدوں سے نوازا گیاہے جبکہ سینئر افسران پہلے سے اپنی ترقیوں کے منتظر ہیں،ذرائع کے مطابق انیس گریڈ ہونے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل بننے کیلئے شمس صدیقی نے سائیں سرکار کا ٹینڈر بھر دیا، متوقع طور پر آنے والے ہفتوں میں ادارے کے ڈی جی بننے کے بھی خواہشمند ہیں، حالانکہ ان کے پاس پہلے سے ہی متعدد عہد ے موجود ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ اس عہدے پر سندھ گورنمنٹ کی جانب سےافسرتعینات کیا جاتاہے، لیکن سائیں سرکار کی شمس صدیقی پر مہربانیاں کچھ زیادہ ہی جاری ہیں ۔ عاطف لمبا اور قاسم لمبا کورنگی میں پلاٹوں کے غیرقانونی کام سے کمائی کرنے میں مصروف ہیں، کورنگی نمبر 4 کے علاقے کلو چوک پر عاطف لمبا نے رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کیا۔ عاطف لمبا اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہاجس کی پاداش میں جیل بھی بھگتی ہے۔ یہ کام انہوں نے شمس صدیقی کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے کیے۔
