
مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحے کا گودام پکڑا گیا
کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کامچھر کالونی میں مشترکہ کومبنگ آپریشن ،ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب
الفلاح پولیس اور سندھ رینجرز کا ملت ٹا و¿ن مگسی محلہ نزد ملیر ندی کے علاقے میں آپریشن 100 افراد کو حراست میں لے لیا
آپریشن مزید کامیاب بنانے کیلئے آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ٹیکنکلی بنیاد پر فنگر پرنٹ کے ذریعے اشخاص کا کریمنل ڈیٹا ریکارڈ چیک
کراچی ( کرائم رپورٹر) مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحے کا گودام پکڑا Aگیا گودام سے 14 عدد راکٹ برآمد ایک ملزم گرفتار ایک فرار ہوگیا الفلاح پولیس اور سندھ رینجرز کا ملت ٹا ?ن مگسی محلہ نزد ملیر ندی کے علاقے میں آپریشن 100 افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کی مشترکہ بڑی کامیاب کاروائی مچھر کالونی کراچی میں واقع لال جمال گودام سے 14 عدد راکٹ برآمد گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز نے مچھر کالونی میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کا انعقاد کیا۔ دوران آپریشن مچھر کالونی میں واقع لال جمال گودام سے 14 عدد راکٹ برآمد ہوئے موقع سے ایک ملزم بنام لال جمال ولد جمال خان گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی بنام محمد جمشید ولد محمد دین فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 691/2022 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ قائم کیا گیا۔مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ہ الفلاح پولیس اور سندھ رینجرز کا ملت ٹا ?ن مگسی محلہ نزد ملیر ندی کے علاقے میںجرا ئم پیشہ کیخلاف مشترکہ کامبنگ آپریشن جس میں کورنگی پولیس کی ٹیکنکلی ٹیم اور سندھ رینجرز کے افسران اور لیڈی سرچرز سمیت دیگر پولیس کے افسران و اہلکار موجود تھے۔ کامبنگ آپریشن کو مزید کامیاب بنانے کیلئے آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ٹیکنکلی بنیاد پر فنگر پرنٹ کے زریعے اشخاص کا کریمنل ڈیٹا ریکارڈ چیک کیا گیا سرچ کامبنگ آپریشن کے دوران 100 سے زائد اشخاص کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا اور شک کی بنیاد پر پولیس اور رینجرز لیڈی سرچرز کے ہمراہ گھروں کی تلاشی بھی لی گئی کریمنل ریکارڈ نکلنے والے ملزمان کو پولیس حراست میں لیاگیا, جس میں دو گٹکا ماوا فروش اور ایک موٹرسا?یکل لفٹر بھی شامل ہے۔ دوران کامبنگ زیر حراست ملزمان کیخلاف قانونی کاروا?ی عمل میں لاتے ہو? تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔