‏GFS نے صرافہ بازار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

جی ایف ایس بلڈرز ز اینڈ ڈولپیرز کے بحریہ ٹاون پروجیکٹ "میگا ٹوئن ٹاورز کے، صرافہ باراز، کی افتتاحی تقریب

جی ایف ایس کو صرافہ بازار کی لاونچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خوشی ہے کہ انہوں نے جیولرز کی اہمیت کو سمجھا، سیدفراز

بحریہ ٹاو¿ن میں دیگر تمام پروڈکٹس کی مارکیٹیں تھیں، صرافہ بازار کی کمی تھی جو جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے پوری کردی

میگا ٹوئن ٹاورز میں موجود صرافہ مارکیٹ میں کاروبارً مستقبل میں یقینی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گا، افتتاحی تقریب سے خطاب

: کراچی(رپورٹ،وسیم خان) GFS بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے بحریہ ٹاون پروجیکٹ "میگا ٹوئن ٹاورز کے، صرافہ باراز، کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی لیاقت آباد،حیدری جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جی ایف ایس کو سب سے پہلے صرافہ بازار کی لاونچنگ پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جی ایف ایس نے جیولرز کی اہمیت کو سمجھا اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پروجیکٹ میں صرافہ مارکیٹ کے قیام کے لیے عملی اقدامات کئے بحریہ ٹاون میں صرافہ مارکیٹ کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت تھا کیوں کہ ھمارے بہت سے کسٹمز اب بحریہ ٹاون میں رہائش پذیر ہو چکے ہیں اور ان کسٹمز کو کراچی کے مختلف علاقوں کی صرافہ مارکیٹوں میں بحریہ ٹاون سے آنے جانے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اس لیے بحریہ ٹاون میں جہاں اب دیگر پروڈکٹس کی مارکیٹ کا قیام عمل میں آ چکا ہے جس میں کپڑا مارکیٹ فوڈز مارکیٹ شامل ہیں تو صرافہ مارکیٹ کی کمی تھی جو کہ جی ایف ایس نے پوری کر دی انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ سے 30 لاکھ کر کہ 5 لاکھ کا ڈسکاونٹ بھی کر دیا گیا ہے جو خوش آئند بات ہے جس کے لیے ہم جی ایف ایس کے مشکور ہیں میگا صرافہ مارکیٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ بحریہ ٹاون میں سیکورٹی بہت اچھی ہے اور کاروباری برادری کو کاروبار کے لیے سب سے زیادہ اچھی سیکورٹی کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ تاجر بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کر سکے پھر اس صرافہ مارکیٹ کی لوکشن بھی شاندار ہے تو میری تمام جیولرز برداری سے گزارش ہے کہ وہ جی ایف ایس کے بحریہ ٹاون میں واقع میگا ٹوئن ٹاورز میں موجود صرافہ مارکیٹ کا دورہ کریں اور اپنی اپنی شاپس بک کرایں جو یقیناً مستقبل میں ایک فائدہ مند کاروبار ثابت ہو گا ہم جی ایف ایس کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہیں

جی ایف ایس نے ایک اور وعدہ پوراکردیا، مجید سیانی

صرافہ مارکیٹ جیولرز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے ایک بہترین مارکیٹ ثابت ہوگی

جی ایف ایس نے رہائشی کے ساتھ تجارتی پروجیکٹس کو بھی یقینی بنایا ہے، تقریب سے خطاب

صرافہ بازار کا پروجیکٹ مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، سیدنادر، بلال گوڈیل کا اظہار تشکر

بحریہ ٹاون میگا ٹوئن ٹاور”میگا صرافہ باراز” پروجیکٹ کے منیجر مجید سیانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمد اللہ ایک اچھے کام کا آغاز ہو گیا ہے جی ایف ایس نے اپنے پروجیکٹ میگا ٹوئن ٹاور میں میگا صرافہ باراز کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا بحریہ ٹاون کی پرایم لوکشن پر موجود صرافہ مارکیٹ جیولرز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے ایک بہترین مارکیٹ ثابت ہوگی اور جیولرز کے لیے کاروباری اعتبار سے ایک مرکز ہو گا جس کے مستقبل قریب میں بہت شاندار مواقعے میسر آئیں گے اس مارکیٹ کے اطراف میں معروف برانڈ کا سپر اسٹور اور تھیم پارک موجود ہیں انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون میں ہم نے پورا سروے کیا جس سے اندازہ ہوا کہ گولڈ مارکیٹ کی اس ٹاون میں ضرورت ہے لہذا اس سلسلے میں ہماری سید فراز سے بات چیت ہوئی اور سید فراز نے گولڈ مارکیٹ کے قیام کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور آج وہ اس وقت میگا صرافہ بازار کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود ہیں بحریہ ٹاون پروجیکٹ کے مینجر تابش علی خان نے کہا کہ جی ایف ایس کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ جہاں اچھے رہاشی پرو جیکٹس میں لوگوں کو بہترتن رہائشی مواقعے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے وہاں کاروباری حلقوں کے لیے بہترین تجارتی پروجیکٹس کے قیام کو بھی عمل میں لیا گیا میگا صرافہ بازار میں 250 شاپس ہیں جو کہ 100 سے 130 اسکوآئر فٹ پر مشتمل ہیں ایک شاندار آفر ہے مناسب قیمت پر شاپس کے مالک بن سکتے ہیں اس موقع پر سید نادر نے بھی مزکورہ صرافہ مارکیٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے اس پروجی?ٹ کو مستقبل کے لیے اہم قرار دیا مہمانوں میں شیلڈز اور پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے جب کہ پروجی?ٹ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کے لیے عصرانہ کا بھی بھرپور اہتمام کیاگیا میگا صرافہ باراز کے بلال گوڈیل نے تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی آمد پر اظہار تشکر پیش کیا

تقریب میں معروف کاروباری شخصیات کی شرکت، تلاوت قرآن پاک سے آغاز، نظامت اسد ایوب نے انجام دی

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے زیر اہتمام بحریہ ٹاون کراچی کے ابو القاسم بزنس سنیٹر میں موجود جی ایف ایس کے سائٹ آفس میں میگا صرافہ بازار کی افتتاحی تقریب میں معروف کاروباری شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے میگا صرافہ باراز جی ایف ایس کے میگا ٹوئن ٹاورز کے لوئر گراونڈ میں واقع ہے میگا کی صرافہ بازار کی پری لانچنگ کے مہمان خصوصی صدر لیاقت آباد حیدری جیولرز ایسوسی ایشن سید فراز تھے جن کا شمار کراچی کے معروف تاجر شخصیات میں کیا جاتا ہے اس موقع پر جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے پروجی?ٹ منیجر سید محمد حسان، عتیق الرحمان، بحریہ ٹاون پروجی?ٹ میگا ٹوئن ٹاورز کے پروجی?ٹ منیجر تابش علی خان، میگا صرافہ بازار کے منیجر مجید س?انی، بلال گوڈیل، معروف نعت خواں وکمپیر اسد ایوب، سرور ، اویس، حارث، شایان، انتخاب،عبید واسطی، عبدالقادر، سرفراز، ندیم، علی مارفانی، ابراھیم، حارث، اور تاجر حضرات میں سید مبشر،سید روحان، سید وہاج،نوید قریشی، محمد شہزاد، محمد حنیف، عمران باوانی، سید نادر، سرفراز،سید شجاع الدین ،نعیم احمد رفعت ،سید عمر، سید عثمان، سید زاہد شیخ، کے علاوہ بلڈرز ڈیلرز حضرات پراپرٹی اسٹیٹ ایجنٹس اورمقامی لوگوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نعت خواں اسد ایوب نے بارہ گاہ رسالت ? میں گلہاے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا نظامت کے فرایض بھی معروف نعت خواں اسد ایوب نے ادا کیے اس سے قبل مہمانوں کی آمد پر انہیں پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*