نارتھ کراچی کنٹریکٹ کا جنگل

کراچی (رپورٹ:اے آر ملک) نارتھ کراچی کے AD کمال احمد خان نارتھ کراچی کو کنٹریکٹ کا جنگل بنادیا، نارتھ کراچی میں غیر قانونی کنسٹرکشن بغیر نقشے کے شادی ہالز ایکسٹرا فلور ناجائز تجاوزات کا کام عروج پر، جنرل ایوب خان کے دور میں بہترین انفراسٹرکچر سرکاری ملازمین جامع پلاننگ ترتیب دیا گیا تھا۔ جس میں پارک ‘ اسپتال ‘ ہوٹلز ‘ اسکولز ‘ مارکیٹس اور تمام تر آسائشیںبہترین پلاننگ کے ساتھ تیار کی گئی تھیں۔ جوکہ اب AD کمال احمد خان پٹہ سسٹم کے نظر ہورہاہے ان تمام ترتیب شدہ بہترین انسٹرکچر کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہرہفتے پٹہ سسٹم کو کڑورو ں روپے دینے کے عوض پورشن ‘ شادی ہالز ‘ گھوڑے کے اسطبل کوبھی نہ چھوڑاگیا، KDA اور SBCA کی ملی بھگت سے کاغذات کے اندر 2 غیرقانونی طریقے سے جعلی فائلوںپر جعلی نقشوں کے اوپر بنائی جارہی ہیں۔ نارتھ کراچی یوپی موڑ کے یہ پلاٹس SC-52 سیکٹر 11-H نارتھ کراچی SC-2 سیکٹر 11-H SB-17 سیکٹر11-Hنارتھ کراچی SC-2 سیکٹر 11-H SC-8 سیکٹر 11-I R-1/۔R-2سیکٹر ّنارتھ کراچی ان پلاٹس کے اوپر غیر قانونی کنسٹرکشن اور تجاوزات کا کام جاری SBCA ِ? کے AD کمال احمد خان ان تمام چیزوں میں KDA اور SBCA اور ADکمال احمد خان کا بہت اہم کردار ہے ڈسٹرکٹ ساﺅتھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اندر بہترین کاکام نظر آرہا ہے۔ لیکن جبکہ نارتھ کراچی میں خاموشی سے ان کاموں کو بہت تیزی سے کیا جارہا ہے۔ جہاں کسی کا دھیان نہیں یہاں ناجائز کا م کئے جارہے ہیںبھاری بھر کم رشوت کروڑوں کے عوض ADکمال احمد خان ان سارے کاموں کو اپنی نگرانی میں بہتر انداز اور تیزی سے کروا رہا ہے۔ KDAکے کاغذات میں بھی ہیر پھیر نقشوں میں ہیر پھیراور ریزیڈنشل پلاٹس کے ا وپر شادی ہالز ایمنٹی پلاٹس کے اوپر بلند وبالا بلڈنگز ‘اسپتال اور گھوڑوں کے اسبطل کی جگہوں کے اوپر ہائی رائز کے کام تیزی سے جاری ہیں ان میں کچھ پلاٹس پر کورٹ کے آرڈرز بھی لگے ہیںجن کی دھجیاں آسانی سے اڑائی جارہی ہیں ان سب کا کام بھاری رشوت کے عوض جاری وساری ہے اور اینٹی کرپشن ‘ نیب اور تمام تحقیقاتی اور متعلقہ اداروں سے ہے کہ ان غیرقانونی کاموں پر جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*