
کسی کو مہنگائی کی نہیں، میری گھڑی کی فکر ہے، میری ذاتی گھڑی ہے بیچوں یا جو مرضی کروں، ملک پر مسلط 2 خاندانوں نے معیشت تباہ کر دی، عمران خان
ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو جن لوگوں کا پیسہ باہر پڑا ہوا تھا، انہیں فرق نہیں پڑے گا، پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا تو کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوگی
سلیمان شہباز بھی اب ڈرائی کلین ہوگا، سب کو معلوم ہے کہ جنرل باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے
اسٹیبشلمنٹ سمیت ہر طبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو فکر نہیں پاکستان کدھر جا رہا ہے؟ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے،نیوز کانفرنس
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو مہنگائی کی نہیں، میری گھڑی کی پڑی ہے، میری ذاتی گھڑی ہے بیچوں یا جو مرضی کروں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، پاکستان دیوالیہ ہوگیا تو جن لوگوں کا پیسہ باہر پڑا ہوا تھا، انہیں فرق نہیں پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا تو کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوگی، ملک پر مسلط 2 خاندانوں نے معیشت تباہ کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ سمیت ہر طبقے سے پوچھتا ہوں کیا آپ کو فکر نہیں پاکستان کدھر جا رہا ہے؟ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے، اب تو کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ کون ہے؟عمران خان نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اس بحران سے الیکشن ہی نکال سکتا ہے، سلیمان شہباز بھی اب ڈرائی کلین ہوگا، سب کو معلوم ہے کہ جنرل باجوہ نے انھیں این آر او ٹو دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ مقدمات ڈھونڈ رہے ہیں کہ مجھے نا اہل کروایا جائے، اداروں کو ملک کا سوچنا چاہیے، اسی مہینے اسمبلی سے نکل جائیں گے، دسمبر میں ان شائ اللّٰہ ہماری تیاری ہو جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، نیا آرمی چیف آیا ہے ان کو وقت دینا چاہیے ہم نے ان کی بڑی اچھی چیزیں سنی ہیں، جنرل عاصم کی بڑی تعریفیں سنی ہیں وہ حافظ قرآن ہیں، امید کرتا ہوں جنرل عاصم امر بالمعروف پر چلیں گے ہم ان سے امید لگا کر بیٹھے ہیں۔