
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں اپنے پسندیدہ سین مداحوں کے ساتھ شیئر کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں اپنے کردار”دارو "کے دو پسندیدہ سین شیئر کیے ہیں۔ حمائمہ نے پوسٹ کی کیپشن میں بتایا کہ "فلم میں یہ سین اُن کے پسندیدہ اور مشکل ترین تھے”۔
واضح رہے کہ یہ سین فلم کے اختتام کی جانب بڑھنے کے دوران آتا ہے جب دارو کی مولا جٹ سے لڑائی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے نوری نت کے دشمن انکی بہن دارو کو قتل کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک، شفقت چیمہ اور حمزہ علی عباسی جیسے نامور اداکار شامل ہیں.