موسمیات کے قریب رہائشی عمارت میں پلمبر نے طالبہ کو زیادتی کے بعد گلاگھونٹ کر قتل کردیا
ملزم عرفان گھر میں کام کرنے کے لیے آیا، زینب کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر مارڈالا
شکیل گارڈن کی رہائشی زینب طالبہ تھی، واقعے کے وقت اس کے والدین کام پر گئے ہوئے تھے، پولیس تفتیش
ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا، میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا
کراچی( کرائم رپورٹر ) شہر میں ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی موسمیات کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں پلمبر نے15 سالہ طالبہ کو زیادتی کے بعد گلاگھونٹ کر قتل کردیا ملزم گھر میں کام کرنے آیا بچی کو اکیلا دیکھ کر پہلے مبینہ زیادتی کی پھر قتل کردیامبینہ ٹاون پولیس نے ،مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاو¿ن تھانے کی حدود موسمیات کے قریب واقع شکیل گارڈن سے 15 سالہ بچی زینب دختر نعیم کی لاش ملی جسے بعد ڈاو¿ اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھر میں اکیلی تھی اور واقعہ کے وقت اسکے ماں باپ کام پر گئے ہوئے تھے،پولیس نے واقعہ کے ملوث مبینہ ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیاہے،پولیس نے بتایا کہ ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا اور کچھ دنوں سے ملزم عرفان گھر میں کام کاج کیلئے آرہا تھا،جمعرات کو اس نے زینب کو اکیلے پا کر زیادتی کی اور پھر اسے قتل کردیا،مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اورمیڈیکو لیگل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے،پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،پولیس کیس کے حوالے سے مزید معلومات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔