قومی اخبار کی نشاندہی پر اداروںنے تحقیقات کا آغاز کردیا،جلد مزید سنسنی خیز حقائق سامنے لائے جائینگے
ڈی جی KDA بے بس ،اے ڈی فیصل کو2 دن پہلے ڈرامائی انداز میں معطل کیا گیا، پھر احکامات واپس لے لیے
فیصل سیکٹر 5-E سرجانی میں 240 گزکا پلاٹ نمبر A-77 جعلی ڈاکومنٹس بنوا کر اپنی بہن کے نام کروا چکا ہے
سسٹنٹ ڈائریکٹر شمس صدیقی لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد زیدی سمیت مزیدکرپٹ افسران کو جلد بے نقاب کرینگے
کراچی ( رپورٹ اے آر ملک)ادارہ ترقیات کراچی میںہونے والے گھپلوں پرڈی جی کے ڈی اے بے بس اے ڈی فیصل کو دو دن پہلے ڈرامائی انداز میں معطل کیا گیاہے اے ڈی فیصل کی واپسی سیکٹر 5-E سرجانی ٹاﺅن میں 240 گز پلاٹ نمبر A-77 اے ڈی فیصل نے جعلی ڈاکومنٹس بنوا کر اپنی بہن کو رہائش کیلئے دیا جو اب بھی اس پلاٹ پر مکان بنوا کر رہائش پذیر ہے کورنگی میں کمرشل پلاٹ ایل ایف کی فائل کا عکس بہت جلد ہم اپنی آنے والی اشاعت میں شامل کریں گے اس کے علاوہ LS-82/5-C/3 نارتھ کراچی ‘L-787 5-C/3 نارتھ کراچی ‘LS-14 51/C کورنگی SA-01 51/L کورنگی ‘A-314 Block N North Nazimabad R-57 Sec -10 North Karachiاور اس طرح کے لاتعداد پروف ہمارے پاس موجود ہیں اوور سیز پاکستانی کے آکشن اور ان آکشن پلاٹس جو کہ کے ڈی اے کی ملکیت کی جگہ ہے کے ڈی اے کے کرپٹ عناصر نے جعلی فائلیں بنا بنا کر قومی خزانے اور ادارے کو بے تحاشہ ثواب سمجھ کر نقصان پہنچا رہے ہیں اس سارے کرپشن کے معاملات میں شہر کے بڑے اور معزز نام بہت جلد بے نقاب کریں گے اور دیگر ثبوتوں کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس صدیقی لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابد زیدی ‘کمیٹی سیل جو فیصل اے ڈی کا پارٹنربھی ہے قاسم ڈی ایم ‘ اے ڈی عاطف لمبا اس کے علاوہ ادارے کے کرپٹ افسران کو بہت جلد بے نقاب کرنے جارہے ہیں سائیں سرکار کی پٹہ مافیا نے تو ڈرامائی انداز میں فیصل اے ڈی کو دودن بعد پھر بحال کردیا ادارے کے افسران کا پرائیویٹ لوگوں کا استعمال جن کے آگے ادارے کے بڑ ے بڑے افسران بے بس نظر آتے ہیں پٹہ مافیا کا راج جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے قانون نام کی کوئی چیز ادارے میں نظر نہیں آتی کرپٹ عناصر کا پنجہ اینٹی کرپشن کے افسران کو شامل کرنے میں اور بھتہ دینے میں بھی سب سے آگے اے ڈی فیصل اور ادارے کے اعلیٰ افسران اور پرائیویٹ لوگو ں کا استعمال کرنے میں بھی پیچھے نہیں جن کے نام ذیشان عرف چھوٹا ‘ قمر قریشی ‘ شاہ نواز شانی ‘ جو اے ڈی فیصل کا کزن بھی ہے DLMّقاسم لمبا بھی دو ماہ بعد ریٹائر ہوجائے گا قاسم لمبا ریٹائر ہونے سے پہلے کرپشن کرنے کی ساری حدیں پار کرنے سے گریز نہیں کررہا ۔ اربو ں روپے کی اراضی کو کوڑیوں کے بھاﺅ ڈاکو منٹس کے ذریعے تبدیل کرنا اس کرپٹ عناصر کا بہت آسان کھیل ہے انہی کرپٹ مافیا کے ٹولے اور ان کے پرائیویٹ مافیا نے ادارے کو نقصان پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔ہماری اعلیٰ حکام اینٹی کرپشن کے افسران ‘ نیب متعصب اعلیٰ ‘ عدلیہ سے گزارش ہے ان کرپشن کرنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف جلد از جلد نوٹس لیں تاکہ جلد تحقیقات کرائی جاسکے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں تاکہ شفاف انکوائر ی کی جائے اے ڈی فیصل جیسے عناصر اور دیگر افسران کے رشتے داروں کے نا م جو جعلی فائلوں کے ذریعے پراپرٹیاں نام کروا چکے ہیں وہ بھی بہت جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔