فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔

انجری کے بعد حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے تھے۔ ایم آر آئی کرانے کے بعد ڈاکٹرز نے حارث رؤف کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

حارث رؤف انجرڈ ہونے کے بعد ملتان اور کراچی میں شیڈول ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ حارث رؤف کے متبادل پلیئر کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*