پیشگی شرائط نامنظور

عمران خان کی پیشکش پر مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے: ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شہباز شریف کا دو ٹوک موقف

اگر عمران خان کی خواہش ہے کہ اسمبلیاں توڑیں تو وہ اپنی خواہش پوری کرلیں، ان صوبوں میں الیکشن ہوجائیں گے۔ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنا اسی کا نام سیاست اور جمہوریت ہے

سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں، مل بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہو گا، پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، اجلاس سے خطاب

مذاکرات کے معاملے پر شہباز شریف جلد نواز شریف سے مشاورت کرینگے۔ حتمی فیصلے پر ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا، ذرائع

لاہور ( نیوزڈیسک) عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاو¿ن میں پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق سمیت ودیگر سینئر قیادت شریک ہوئی۔ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، عمران خان کا مذاکرات کے ٹیبل پر آنا خوش آئند بات ہے لیکن مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیے، الیکشن کب ہونا ہے اس حوالے سے سب کچھ واضح ہے، اگر عمران خان کی خواہش ہے کہ اسمبلیاں توڑیں تو خواہش پوری کرلیں ان صوبوں میں الیکشن ہوجائیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنا اسی کا نام سیاست اور جمہوریت ہے، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، قانون اور آئین کے مطابق سب کام ہو گا، اب سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں سب کو مل بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہو گا، پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔ حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*