نئے ڈکیت گروپ میدان میں آگئے

ضلع وسطی میں تالا توڑ گروپ کے ساتھ، گاڑیوں سے قیمتی سامان چرانے والا گروہ سرگرم

نئے ڈکیت گروپ چھوٹی موٹی چوریوں سمیت گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں بھی کرتے ہیں

نارتھ کراچی میں گھر کا تالا توڑ کے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے اڑے، مقدمہ درج کرلیا گیا

عزیز آباد میں صبح سویرے گلیوں میں کھڑی گاڑیوں سے سائیڈ گلاس اور دیگر سامان چوری ہونے لگا

کراچی( کرائم رپورٹر ) ضلع وسطی میں نئے نئے ڈکیت گروپ میدان میں اترآئے ہیں جو چھوٹی موٹی چوریوں سمیت گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتے ہیں، ان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد زیادہ ہے یا ان کے سرپرست ان کی نشے کی طلب پوری کرنے کے لیے وارداتیں کراتے ہیں، اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تالا توڑ گروہ بھی سرگرم ہو گیا۔نارتھ کراچی سیکٹر 8 گھر میں نقب زنی کی واردات میں ملزمان ایک لاکھ روپے نقد،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے،نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیائ اور اہم کاغذات بھی چوری کی،واقعہ کا مقدمہ راحت نامی شہری کی مدعیت میں خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔مدعی نے بتایا کہ وہ گھر کو تالا لگا کر گئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کمروں اور الماریوں کے دروازے کھلے ہوئے تھےپولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے جائے قوعہ کا دورہ کیا ہے،واقعاتی شواہد کے ذریعے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا.، دوسری طرف عزیز آباد میں گاڑیوں سے سائیڈ گلاس اورقیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔عزیز آباد نمبر 2 میں بھی اس طرح کی ایک واردات سامنے آئی ہے جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل ملزمان کو صبح سویرے گلی میں آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزمان نے ایک گاڑی کا سائیڈ گلاس توڑا اور فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی تاہم ملزمان کی گرفتاری کے سوال پر پولیس کچھ نہ بتاسکی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*