کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو منالیا، ایم کیو ایم کا امیدوار کل سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی کے حق میں دستبردار ہو جائیگا، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں کراچی میں ایم کیو ایم کا نامزد ایڈمنسٹریٹر لگادیا جائے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، پی پی پی کی سندھ حکومت نے بھی ایم کیو ایم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کیا عہدہ دینے پر اتفاق کرلیا۔ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کے حق میں امیدوار دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر وزیربلدیات ناصر شاہ کی قیادت میں وفد ایم کیوایم رہنماؤوں سے ملاقات کیلئے پہنچا۔
Loading...