معطل AD سینٹرل کا پٹہ لینے میں کامیاب

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی داستانیں جاری،اویس سینٹرل کی پٹہ سسٹم مافیا کا نگراں

بدنام زمانہ بلڈنگ انسپکٹر ضیاءکالا بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی سینٹرل کا پٹہ سسٹم حاصل نہ کر سکا

نارتھ کراچی ‘ نیو کراچی انڈسٹریل زون کے ساتھ سینٹرل کا پٹہ سسٹم اس وقت سونے کی چڑیا بن چکا

کروڑوں کمائے جارہے ہیں، قومی خزانے کو بھاری نقصان کا سامنا،سسٹم دو گھرانوں کو تباہ بھی کرچکا

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس کو سینٹرل کا پٹہ سسٹم سونپ دیا گیا ہے جبکہ اسے ایک قتل انکوائری کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا ، دوسری طرف آن ڈیوٹی بلڈنگ انسپکٹر ضیاعکالا اس پٹے کے حصول سے محروم رہا، ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ بلڈنگ انسپکٹر ضیاءکالا بہت کوشش کے بعد بھی سینٹرل کا پتہ سسٹم حاصل نہ کر سکا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹراویس کوناظم آباد کے قتل کیس کے بعد معطل کردیا گیا تھا اور ان کے ساتھ 2 بلڈنگ انسپکٹر محب اور انیس بھی سسپینڈ تھے تاہم پھر قتل کے بعد ان تینوں کو انکوائری کی وجہ سے معطل کیا گیاتھاکیونکہ مرنے والے کے چالیسویں والے دن بلڈنگ انسپکٹر محب انیس بحال ہوگئے اور سسپینڈاسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس کو پورا سینٹرل کا پٹہ سسٹم مل گیا تھاواضح رہے کہ یہی سینٹرل کا پٹہ سسٹم دوہنستے کھیلتے گھرانوں کی زندگیاں کھا چکا ہے۔ سینٹرل کا یہ پٹہ سسٹم لیاقت آباد سے لے کر سہراب گوٹھ اور ناظم آباد سے لے کر نارتھ کراچی ‘ نیو کراچی تک ہے انڈسٹریل زون کے ساتھ سینٹرل کا پٹہ سسٹم اس وقت سونے کی چڑیا بن چکاہے جہاں پر ہرماہ کروڑوں روپے بلڈنگ نقشے کی خلاف ورزیم 90 فیصد بنا نقشہ کی بلڈنگ غیر قانونی تعمیرات اور کاسٹمیکس ڈیمولیشن جیسے کامو ں سے وصول کرکے کروڑوں روپے کمائے جاتے ہیں۔ اور کروڑوں کا نقصان قومی خزانے کو ہوتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خونی پٹہ سسٹم اب کس کی زندگی داﺅ پر لگاتا ہے۔ دوسری طرف مرحوم بدنام زمانہ بلڈنگ انسپکٹرضیا کالا کرپشن کا بے تاج بادشاہ بھی پٹہ سسٹم لینے کیلئے بہت پر امیدہے۔ ضیا کالا کی کرپشن اور بدمعاشی کی داستان قومی اخبار میں جلد شائع کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*