کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے کے دفتر پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
لانڈھی میں علاقہ مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے ایس ایس جی سی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
مشتعل افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے ہاشم رضا کے دفتر پر توڑ پھوڑ بھی کی، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کئی کئی گھنٹے کی جا رہی ہے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔