بد دیانتی سے سمدھی کے اثاثے جنرل قمرجاوید باجوہ سے منسوب کیے گئے: آئی ایس پی آر
سراسر یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے
جنرل باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوںپر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، شعبہ تعلقات عامہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی کے ساتھ جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بد دیانتی کے ساتھ جنرل باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سراسر یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف و اہلِ خانہ باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ? تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہری کی طرح ا?رمی چیف اور ان کے اہلِ خانہ ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔