‏FB ایریا، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، شہری جاں بحق

صغیر سینٹر کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،راہگیر کو گولی لگ گئی

مقتول کوئٹہ سے آیا تھا، سمیع اللہ کا ساتھی سلیمان زخمی، دونوں دوست سے ملنے آئے تھے

میرا دوست سمیع اللہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے، زخمی سلیمان کا دعویٰ

کراچی ( کرائم رپورٹر) فیڈرل بی ایریامیں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کوئٹہ سے آیا ہوا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیااس دوران مشتبہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے . جاں بحق شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت 26 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جسے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ زخمی نے پولیس کو بیان دیا کہ ہ وہ اور مقتول کا تعلق پشین، کوئٹہ سے تھا اور وہ کراچی میں اپنے دوست سے ملنے آئے تھے۔ واقعہ بیان کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس ایک پولیس اہلکار آیا جس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سمیع اللہ ہلاک اور وہ زخمی ہوگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سمیع اللہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مزید تفتیش جاری تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*