شرائط کے بغیر ٹھیکہ الاٹ کرنے کا انکشاف

واٹر بورڈ نےین ایل سی کو NEK ہائیڈرنٹ سپرہائی وے کا ٹھیکہ براہ راست تین سال کےلئے دیدیا

نیا ٹیرف 448 روپے فی 1000 گیلن ، تجارتی بنیاد پر فروخت کیساتھ ٹرانسپورٹریشن اخراجات کا پابند نہیں کیا گیا

ٹھیکیداروں کے لیئے کسی طرح ہیوی ٹینکرز چلانے پر کوئی پابندی نہیں نہ ہی ٹینکرز کی تعداد کی کوئی شرائط عائد کی گئیں

معاہدہ ریونیو ڈپارٹمنٹ سے کرنے کی وجہ بتانے سے ادارے کے افسران قاصر ، شک ہے دو سال کی مدت ختم کر دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ فراہمی ونکاسی آب نے کراچی میں این ایل سی کو NEK ہائنڈرنٹ سپرہائی وے کا ٹھیکہ براہ راست تین سال کے لیئے دیدیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھیکے سے قبل زر ضمانت، ایڈونس اور کسی قسم کی شرائط کے بغیر ٹھیکہ الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ معاہدہ میں محکمہ نے نرخ مقرر کیئے ہیں ان میں پانی کے نرخ 405 روپے فی 1000 گیلن، بجلی کے نرخ 42.86 روپے فی 1000 گیلن ہے، تاہم منظوری کے بعد نیا ٹیرف 448 روپے فی 1000 گیلن ہوگا اور تجارتی بنیاد پر فروخت کے ساتھ ٹرانسپورٹریشن کے اخراجات کا پابند نہیں کیا گیانہ ہائیڈرنٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، تجارتی اور عام صارفین کیلیئے کوئی نظام واضح کیا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں کے لیئے کسی طرح ہیوی ٹینکرز (5000G سے زائد) چلانے پر کوئی پابندی نہیں نہ ہی ٹینکرز کی تعداد کی شرائط عائد کی گئی۔ ٹینکرز پر جی پی ایس لگانے، کلر کرنے، ایک علاقے تک محدود کرنے کی بھی شرائط موجود نہیں ہے نہ معاہدہ میں ہائیڈرنٹ سیل کی نگرانی میں دینے اور معاہدہ پر شریک کرنا شامل ہے۔ اس بارے میں نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) کی نگرانی میں چلنے والا ہائیڈرنٹ( NEK )سپر ہائی وے کا ادارہ فراہمی ونکاسی سے ایک بار پھر تین سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ ازسرنو معاہدہ 3 جون 2022ئ ہوا،معاہدہ پر ہائیڈرنٹ سیل کے بجائے ریونیو ریسورسز محکمہ کے درمیان ہوا تھا۔ریوینیو محکمہ نے خط نمبر NO.KWSB/DT/BULK(GP)231/2022 بتاریخ 9 جون 2022 کو ڈائریکٹر بلک (گورنمنٹ) فہیم احمد نے این ایل سی کے کمانڈر فیلڈ آپریشن کرنل سراج احمد میمن کو آگاہ کیا ہے کہ ادارے نے آپ کے ہائیڈرنٹ NEK کی تجدید کا معاہدہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ریونیو ریسورسز کے ذریعے مینجنگ ڈائریکٹر نے بورڈ میٹنگ میں ارسال کردیا ہے جس کی منظوری کے بعد معاہدے کو حتمی شکل اور باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ یہ معاہدہ ہائیڈرنٹ سیل کے بجائے ریونیو ڈپارٹمنٹ سے کرنے کی وجہ بتانے سے ادارے کے افسران قاصر ہیں جس سے شک گزرتا ہے۔ دو سال کی مدت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ کراچی میں 6 سرکاری ہائیڈرنٹس کی نیلامی نئے سال جنوری یا فروری 2023ئمیں ہونے کا امکان ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*