سلمان خان نے آخرکار کترینہ کو شادی کی مبارکباد دیدی

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان نے آخر کار اپنی ساتھی اداکارہ اور بہترین دوست کترینہ کیف کو وکی کوشل کے ساتھ شادی کی مبارکباد دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ بگ باس کے سیزن 15 کے فائنل میں اپنی ساتھی اداکارہ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’کترینہ! شادی مبارک ہو۔‘

سلمان خان نے کترینہ کو شادی کی مبارکباد اُس وقت دی کہ جب بگ باس 15 کی سابقہ امیدوار راکھی ساونت اور بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے چکنی چمیلی گانے پر ڈانس کیا جوکہ کترینہ کیف کی فلم کا گانا ہے۔

دوسری جانب بگ باس 15 کے فائنل میں شہناز گِل نے سلمان خان کو کترینہ کی شادی کے بارے میں بھی چھیڑا، شہناز نے کترینہ اور وکی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان سے کہا کہ ’سر! آپ خوش رہو، اگر میں زیادہ بول گئی تو مجھے معاف کیجیے گا۔‘

شہناز گِل نے سلمان خان سے کہا کہ ’ویسے آپ سنگل زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ ہاں! جب سنگل ہوجاؤں گا تو زیادہ اچھا لگوں گا۔‘

سلمان خان کا جواب سُن کر شہناز گِل سمیت دیگر سامعین حیران ہوگئے اور اداکار سے پوچھا کہ ’مطلب! آپ ابھی سنگل نہیں ہیں؟‘

شہناز گِل کے پوچھنے پر سلمان خان شرما کر مُسکرادیے تاہم کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف گزشتہ برس اداکار وکی کوشل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں، کترینہ اور وکی کی شادی میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل تقریباً 120 مہمانوں نے شرکت کی تھی لیکن سلمان خان اُن کی شادی میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*