جعلی نیب ٹیم پکڑی گئی

درخشاں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی،ملزمان 2برس تک معصوم شہریوں کو لوٹتے رہے

سیکیورٹی ادارے اورنیب کا ڈائریکٹر بن کربھتہ طلب کرنے والے سر غنہ شجاعت علی نے چھ رکنی ٹیم بنا رکھی تھی

گروہ نے تازہ واردات میں خود کونیب کا ڈائریکٹرجنرل ظاہرکرکے ڈائریکٹرایجوکیشن سے رقم کا تقاضا کیا تھا

گرفتارملزمان سرکاری ٹھیکے بھی دلواتے اوربدلے میں رقم وصول کرتے تھے، پولیس کی جعلی نیب ٹیم سے تحقیقات

کراچی( کرائم رپورٹر)درخشاں پولیس اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں س جعلی نیب کی ٹیم کو گرفتار کرلیا ملزم سیکیورٹی ادارے اورنیب کا ڈائریکٹر بن کربھتہ طلب کرنے والے سر غنہ نے چھ رکنی ٹیم بنا رکھی تھی درخشاں پولیس کے مطابق 6 ملزمان پرمشتمل گروہ گزشتہ2 سال سے کبھی سیکیورٹی ادارے کا افسر تو کبھی نیب کے افسران بن کے معصوم شہریوں کولوٹتے رہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے رواں ماہ ایک تازہ واردات میں خود کونیب کا ڈائریکٹرجنرل ظاہرکیا اور ڈائریکٹرایجوکیشن معین اخترسے رابطہ کرکےرقم کا تقاضا کیا،ملزمان سرکاری محکمے کے ڈائریکٹرسے ابتک پندرہ لاکھ روپے وصول کرچکے تھے، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ ?کے سربراہ سمیت چھ کارندے گرفتارکرلیے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان سرکاری ٹھیکے بھی دلواتے اوربدلے میں رقم وصول کرتے تھے، ملزمان کی شناخت سید شجاعت علی،ماجد علی،محمد منصور، محمد ارسلان، بابرعلی اورمحمد اویس کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق زیر تفتیش ملزمان کے کچھ ساتھی دبئی میں موجود ہیں جنکی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*