اینکر پرسن عمران ریاض خان اور ڈاکٹر معید پیرزادہ ملک چھوڑ چکے ہیں، صحافی اسد طور کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر اینکر پرسن عمران ریاض خان اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کے ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ صحافی اسد طور نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔
ٹویٹر پر سوشل میڈیا یا ایکٹوسٹ شمع جونیجو نے استفسار کیا کہ عمران ریاض خان اور ڈاکٹر معید پیرزادہ پاکستان چھوڑ گئے۔
ڈاکٹر معید پیرزادہ نے اپنے بلاگ میں تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت برطانیہ میں ہیں جبکہ عمران ریاض کے ملک چھوڑنے کی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔