کراچی میں ریلی پر پولیس تشدد کیخلاف ایم کیو ایم کی خواتین کارکنوں کا احتجاج

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحت کراچی میں  بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی کے دوران کارکنوں پر تشدد کے خلاف خواتین کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

کلفٹن تین تلوار پر  خواتین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان جمہوری جماعت ہے ، احتجاج عوام کا حق ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم پاکستان سڑکوں پر پرُامن احتجاج کر رہی ہے، متعصب سندھ پولیس نےگاڑیوں میں بیٹھی خواتین پر بھی تشدد کیا، سندھ حکومت نے راشی افسران کو بھرتی کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 14 برسوں میں 14 بسیں بھی نہ دے سکی، ایم کیوایم کے صرف مظاہرے سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، موبائل چھیننےکے واقعات تک مراد علی شاہ سے نہیں روکے جا رہے، بلاول زرداری انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ہیں، پر ان کی خاموشی معنی خیز ہے۔

 فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بلاول کی خاموشی بتارہی ہے کہ جو کچھ سندھ حکومت نےکیا وہ بلاول کی رضامندی سے کیا،جعلی اکثریت کی بنیاد پر آئین سے متصادم قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، جعلی اکثریت والوں کا منہ اور ان کا قانون کالا ہوگیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*