بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی برتری

بلوچستان کے 32 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں آزاد امیداروں کی برتری برقرار ہے، ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کے چند واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق رات گئے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج میں میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلز کی ایک ہزار نشستوں پر آزاد امیدواروں کی برتری برقرار ہے، صوبے میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) دوسرے نمبر پر ہے اور 100 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ برسرِ اقتدار بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) 71 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 39 نشستیں، نیشنل پارٹی نے 33، پاکستان پیپلز پارٹی نے 26 اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے 18 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے 32 اضلاع کے 4 ہزار 456 شہری و دیہی وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ہوئی جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہوئی اس دوران صوبے کے مختلف حصوں میں تشدد و ہنگامہ آرائی کی رپورٹس بھی موصول ہوتی رہی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*