فلسطینی حکام نے اپنی تحقیقات میں ثابت کیا ہے کہ 11 مئی کو الجزیرہ سے منسلک خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ جینن شہر میں اسرائیلی فوجی کی گولی سے جاں بحق ہوئیں۔
اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے اپنی رپورٹ حکام کو جمع کرائی ہے جس کے مطابق خاتون صحافی کو قتل کرنے والی گولی 5.56 ملی میٹر قطر کی ہے جس میں اسٹیل کا ایک پرزہ بھی تھا جو نیٹو فورسز استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی حکام یہ گولی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے۔