پاکستان کی سیاسی ہلچل کا تعلق ملک کے اندرونی عوامل سے ہے، برطانوی وزیر

برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج جیمز ہیپی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کسی ناخوشگوار غیر ملکی سازش کے بجائے ملک کے اندرونی عوامل کی وجہ سے تھی اور وہ اس بات پر راحت محسوس کرتے ہیں کہ اب بین الاقوامی نظم پر نظریات کی ہم آہنگی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران ایک ورچوئل سیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکمل طور پر پاکستان کی ملکی سیاست کا نتیجہ ہے اور کسی بیرونی مداخلت کا شائبہ محض مفروضہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مؤقف ہے کہ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے دورہ ماسکو کی وجہ سے امریکا نے مقامی عناصر کے ساتھ مل کر ان کی حکومت کو گرانے کی سازش کی، امریکا کی جانب سے پہلے ہی اس الزام کی تردید کی جاچکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*