عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جاری

وفاقی حکومت کی جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے مذکورہ درخواست دائر کی جس پر عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔

درخواست میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*