پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پر انٹرنیٹ سروس فراہمی میں خلل

ملک بھر میں ان قیاس آرائیوں کے بعد کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے لانگ مارچ کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہے، انٹرنیٹ سروس میں خلل اور سست روی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس بات کی تردید کردی کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وضاحت کی کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ٹرانس ورلڈ کو معمولی خرابی کا سامنا ہے جس کو چیک کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی جاری کردہ ایڈوائزری میں ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایات کی ہیں کہ ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس کو بحال رکھا جائے، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس ایڈوائزری کا مقصد ٹیلی کام سروسز کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور کمپنیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*