دوحہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کے درمیان حکومت 10 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے سال 23-2022 پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ ‘مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ فنانس بل 2022 کے ساتھ جمعہ 10 جون 2022 کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا’۔
حمید شیخ نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن سے یہ بھی کہا کہ ‘برائے مہربانی بجٹ کی تجاویز پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس بلایا جائے’۔