بطور وزیر خارجہ بلاول پہلے دورۂ امریکا میں اچھا تاثر قائم کرنے میں کامیاب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک کے تین روزہ دورے بعد واپس وطن آگئے، دورے کے دوران انہوں نے یوکرین جنگ، افغانستان تصادم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ رویے جیسے مسائل پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت پیش کی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق تین روزہ دورے کے دوران 24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے دورۂ روس کا دفاع کرنا ان کے لیے قابل تعریف نقطہ ثابت ہوا۔

میڈیا کی جانب سے ان کے ریمارکس نمایاں طور پر ظاہر کیے، جس میں انہیں عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران کم عمر وزیر خارجہ نے ’سمجھ داری‘ کا مظاہرہ کیا جو پاکستان میں غیر معمولی سیاسی گرما گرمی کو کم کرنے کا سبب بن سکتی تھی۔

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے بھی ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں بلاول بھٹو کی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے آمنے سامنے ملاقات ہوئی۔

ڈونلڈ لو کو پاکستان میں اس بیان کے باعث جانا جاتا ہے جسے عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کی سازش قرار دیا تھا تاہم امریکا اور پاکستان دونوں کے عہدیداران دونوں نے عمران خان کے دعوےکو مسترد کردیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*