بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزوں کے ہزاروں درختوں کو آگ لگنے کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی رضاکاروں کا ایک گروپ آگ پر قابو پانے کے لیے پہاڑی علاقے میں پہنچ گیا تھا لیکن وہ ہولناک آگ کے سامنے کچھ کرنے میں ناکام رہے۔
شیرانی کے ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد کے مطابق تینوں افراد چلغوزوں کے جلتے ہوئے درخت گرنے سے ہلاک ہوئے۔