خوبصورتی بڑھانے کی خواہش مند بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

بھارت کی جنوب مغربی فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی کامیاب اداکارہ 21 سالہ چیتنا راج جسامت خوبصورت بنانے کی خواہش میں پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

چیتنا راج کنڑ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ بڑھتے وزن کا شکار تھیں، جس وجہ سے وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی تذبذب کا شکار تھیں۔

کنڑ فلم انڈسٹری جنوب مغربی ریاست کرناٹک کی انڈسٹری کو کہا جاتا ہے، جسے ’سینڈل ووڈ‘ بھی کہتے ہیں۔

مذکورہ فلم انڈسٹری جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری جس میں تامل اور تیلگو زبان کی فلم انڈسٹری نمایاں ہیں، ان کے ٹکر کی انڈسٹری ہے۔

کنڑا فلم انڈسٹری کی بہت ساری اداکارائیں اور اداکار بولی وڈ کا حصہ بھی بنے اور پلاسٹک سرجری کے دوران پیچیدگیوں کا شکار ہونے والی چیتنا راج کو بھی ہندی فلموں میں کام کرنے کا شوق رہا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*