
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا جس کے بعد عامر لیاقت کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عامر لیاقت نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہم بے وفا ہرگز نہ تھے پر پرلپ سنگنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے تاہم عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے جبکہ عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ بھی مقرر کرے۔
دانیا شاہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسابالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔