پاکستان میں تیل کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ

ملک میں فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں اضافہ کی وجہ سے تیل کی فروخت 1.672 ملین ٹن سے بڑھ کر اپریل کے مہینے میں 2.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال 32 فیصد اور ماہ بہ ماہ 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، اپریل کی یہ فروخت گزشتہ سال مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ میں میں تیل کی مجموعی فروخت 17 فیصد اضافے سے 18.484 ملین ٹن تک پہنچ گئی، اپریل میں فرنس آئل کی فروخت 4 لاکھ 61 ہزار ٹن تھی جو کہ اپریل 2021 میں ایک لاکھ 76 ہزار ٹن سے 161 فیصد زیادہ ہے، اپریل 2022 کا اعداد و شمار بھی ماہانہ 62 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ میں فرنس آئل کی کل فروخت 26 فیصد اضافے سے 3.129 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*