پی پی اور (ن) لیگ کا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات جس میں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیر کا حلف لینے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملک کی ترقی کا راز ہے، باہمی تعاون سے ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

دوسری جانب  وزیر اعظم شہباز شریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*