یوکرین کا میکولیف کے 3 گاؤں، روس کا خیرسون ریجن پر قبضے کا دعویٰ

یوکرینی وزارت داخلہ نے میکولیف ریجن کے تین گاؤں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے جبکہ روس نے خیرسون ریجن پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یوکرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج نے میکولیف کے تین گاؤں دوبارہ حاصل کرلیے ہیں۔

یوکرینی فوج نے بحیرۂ اسود میں اسنیک آئی لینڈ پر روس کا میزائل دفاعی سسٹم تباہ کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے خیرسون ریجن پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی ریجن زاپو ریزازیا، میکولیف، خارکیف کے کچھ علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*