لاہور کے مضافاتی علاقوں میں ڈیزل کی قلت سے کسان پریشان

ملک بھر میں ڈیزل کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی، کسانوں کو ڈیزل نہ ملنے کے باعث گندم کی فصل کی کٹائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری ڈیزل کی قلت مضافاتی علاقوں میں بھی پہنچ گئی ہے، فصل ربیع کی کٹائی، ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق برکی ہڈیارہ روڈ، جلو موڑ سمیت بیدیاں روڈ کے  علاقوں کے گاؤں اور قصبوں کے مکین  ڈیزل کے حصول کے لئے پیٹرول پمپوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کٹائی سیزن میں ڈیزل کی کھپت غیر معمولی بڑھ جاتی ہے، کھپت بڑھنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جانب سے مضافاتی علاقوں کے پیٹرول پمپس پر اضافی ڈیزل سپلائی کرنے کی بجائے ڈیزل کی قلت پیدا کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس او کے پمپس پر ڈیزل کی خریداری کا بوجھ 80 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں سے ڈیزل تلاش کررہے ہیں، ڈیزل کے بغیر گندم کی کٹائی  متاثر ہورہی ہے۔

کسانوں نے کہا کہ نہ تھریشر چل رہا ہے نہ ہارویسٹر اور نہ ہی ٹریکٹر  چل رہے ہیں۔

کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل ملے گا تو گندم کٹائی مکمل ہوسکے گی کھیتوں میں فصل تیار ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*