کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔
مفتی تقی عثمانی کی جانب سے طالبان سربراہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں، ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں، اسلام یا امارات اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہے یہ غلط تاثر ہے۔