
مرکزی انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری عدنان خان نے 09 نومبر اقبال ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جس کے خواب کے نتیجے میں آج دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام چمک رہا ہیں۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے۔ علامہ اقبال کی تعلیمات اور قائد اعظم کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کیلئے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ آپ کی احسان مند رہے گی کیونکہ آپ نے پاکستان کا تصور پیش کرکے بر صغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔
