
لاہور : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کو ٹریس کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کو ٹریس کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی اور انس رضوی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن اور کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس کو تاحال یہ معلومات موصول نہیں ہوئیں کہ دونوں بھائی زخمی ہیں یا نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں ، دونوں بھائیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔