عرب ممالک کی مدد سے غزہ کی تعمیر نو کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی مدد سے غزہ کی تعمیر نو کریں گے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک حصہ لیں گے، نعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے اور مجھے سربراہ دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے یہ ملک دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہیں۔فلسطینیوں کے پاس بہترین موقع ہے تشدد کے بجائے امن کا راستہ چن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پلان اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے حماس ک مکمل خاتمہ ہے، اسرائیل جیت گیا ہے اب مشرق وسطیٰ میں امن ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج اسرائیل مضبوط ملک کے طور پر بھرا، اس کا خاتمہ چاہنے والے نیست و نابود ہوچکے، اسرائیل نے جو کچھ کیا اپنے دفاع میں کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے نقشے میں اسرائیل ایک نکتے کی طرح ہے لیکن اس نے کمال کردکھایا، اسرائیل نے زبردست کامیابی حاصل کی، تین، چار سال جنگ جاری رہتی تو بہت برا ہوتا، جنگ بندی پر نیتن یاہو مبارکباد کے لائق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو آج ہم اس جگہ نہ ہوتے، ہم نے 14 بم گراکر ایرانی تنصیبات کو ختم کردیا، کسی نے پوچھا کیا ایران دوبارہ ہتھیار بنائے گا میں نے کہا ایران کو زندہ رہنا ہے تو کبھی دوبارہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*