غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، نیتن یاہو

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار ہے، جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کواب بھی بڑے سیکیورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا کہ کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ان پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی صحافی صالح الجعفری کوکئی گھنٹے قید رکھنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صحافی کو کئی گھنٹے قید رکھنے کے بعد شہید کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے صحافی صالح کو سات گولیاں ماریں، صالح نے جنگ بندی پر جشن کی وڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوجی ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے صالح الجعفری کو بارہا دھمکیاں دی گئی تھیں۔

فلسطینی میڈیا نے کہا کہ حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ان گینگز پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران جنگ اسرائیلی فوج کے ساتھ ساز باز کی۔ غزہ میں داخل ہونے والی امداد پر قبضہ کیا اور اسے مہنگی قیمت پر فروخت کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*