غزہ امن معاہدے کی تقریب آج مصر میں ہوگی

قاہرہ : غزہ امن معاہدے کی تقریب آج مصر میں ہوگی، تقریب کی مشترکہ صدارت مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب آج مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوگی، جہاں عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

تقریب کی مشترکہ صدارت مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے وزرائے اعظم، سعودی عرب اور قطر کے اعلیٰ حکام سمیت بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اس تاریخی موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی کونسل کے صدر بھی موجود ہوں گے۔ تاہم حماس اور اسرائیل نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں قیدیوں کا تبادلہ، انسانی امداد کی فراہمی اور مرحلہ وار جنگ بندی شامل ہے، جس کی نگرانی بین الاقوامی برادری کرے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*