پاک افغان کشیدگی؟ سعودی عرب اور قطر بھی بول پڑے

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک صبر تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے، بیان میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کے تسلسل پر زور دیا گیا ہے۔

،سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان کشیدگی میں اضافہ نہ کریں، مذاکرات کا راستہ اپنائیں، تحمل و حکمت عملی سے امن و استحکام برقرار رکھا جائے۔


سعودی عرب نے علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان دونوں کے استحکام کے خواہاں ہیں۔

اس کے علاوہ قطر نے بھی پاک افغان سرحدی علاقوں میں بڑھتی کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تنازع کے اثرات خطے کے امن واستحکام پر پڑ سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ قطر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں، دونوں ممالک کشیدگی میں اضافہ روکنے کے اقدامات کریں۔

قطری ترجمان نے بتایا کہ سفارت کاری اور بات چیت ہی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، کشیدگی کم کرنا اور امن قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*