
قاہرہ(12 اکتوبر 2025): مصر کے شہر شرم الشیخ کے قریب ایک کار حادثے میں تین قطری سفارت کار جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے۔
قطر کی سفارت خانے کے مطابق اتوار کو مصر کے شہر شرم الشیخ کے قریب ایک کار حادثے میں تین قطری سفارت کار جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے۔
مصر سے منسلک سرکاری میڈیا القیہرہ نیوز نے بتایا کہ گاڑی میں پانچ قطری شہری اور ایک مصری ڈرائیور سوار تھے، یہ حادثہ اسٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔
قاہرہ میں قطری سفارت خانے نے تین سفارت کاروں کی موت پر "گہرے دکھ اور غم” کا اظہار کیا، بیان میں کہا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے اور زخمیوں کو آج قطری طیارے پر دوحہ منتقل کیا جائے گا، زخمیوں کو فی الحال شرم الشیخ انٹرنیشنل ہسپتال میں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے
شرم الشیخ میں پیر سے ایک امن سربراہی اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کریں گے۔ اس اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے شرکاء کی توقع ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ ہے۔