پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 16 ڈالر فی اونس ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر اب 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 16 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*