
کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، بورڈ کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
دوران اجلاس کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ تا قیوم آباد ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر ، جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹرز پر دریائی جنگلات لگانے اور این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے رعایتی معاہدے پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب اجلاس میں چانڈکا اسپتال اور جناح اسپتال کے ریڈیالوجی اور ڈائگناسٹک لیبز سروسز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔