کراچی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار، حادثات کا خدشہ

کراچی کے علاقے ضلع وسطی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔

جہانگیر روڈ سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑکیں تباہ حالی کا شکار  ہیں، جہانگیر روڈ پر دو اطراف بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں، تاحال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا، سڑکوں کی تباہ حالی کے سبب حادثات کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث متعدد ڈرائیور رانگ وے کا استعمال کررہے ہیں ٹریفک صحیح سمت پر چلائے جانے کےلیے ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات نہیں ہیں۔

جہانگیر روڈ کی مرمت یا تعمیر ایک دہائی کے دوران 4سے زائد بار کی جاچکی ہے،  سڑکیں خراب ہونے کے باعث دھول مٹی سے صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

جہانگیر روڈ پر مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر بھی موجود ہونے کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کے بھی ڈیرے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*