غزہ مارچ: لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی

لاہور میں ایک مذہبی جماعت کی طرف سے نکالے جانے والے غزہ مارچ کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مذہبی جماعت نے گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد کی طرف غزہ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور میں  احتجاجی مارچ کے شرکاء اور پولیس اہلکارو ں کے درمیان جھڑپ کے واقعات بھی رونما ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور شہر میں گزشتہ روز رکاوٹوں کے باعث متاثر ہونے والے معمولات زندگی معمول پر آ گئے، شہر میں ٹریفک رواں دواں ہے تاہم اورنج لائن میٹرو گزشتہ 3 روز سے بند ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاجی مارچ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، کاروباری مراکز، اسکول اور متعدد شاہرائیں بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*