کراچی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(11 اکتوبر 2025): شہر قائد میں میں گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر  کے مسروقہ موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ایس ایس پی اے وی ایل سی ملزم وریام خان سے ماسٹر کی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تھانہ یوسف پلازہ میں درج مقدمے کی سی سی ٹی فوٹیج میں شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ملزم کو دو مختلف وارداتوں میں چوری شدہ موٹرسائیکلیں لے جاتے دیکھا گیا تھا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت گلشن اقبال تھانے میں تعینات اہلکار وریام خان کے طور پر ہوئی ہے، ملزم اس سے قبل ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم مسروقہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا، ملزم کو مختلف تھانوں کے سات مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*