ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کا تبادلہ، معیاد مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان

کراچی (آغاخالد, تلاش ڈیجیٹل)
ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض نے اپنے تبادلہ کی تصدیق کرتے ہوے کہاہے کہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3 سال کا تھا جو رواں ماہ ختم ہورہا ہے
جبکہ وہ اس آسامی پر مزید رہنے میں دلچسپی بھی نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ وہ شعبہ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں اور 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت نے ان کی تقرری کی تھی اور 3 سال رواں ماہ ختم ہورہے ہیں اس تبادلہ کے پیچھے کوئی سازشی تھیوری نہیں وہ جمعہ 10 اکتوبر کی سہ پہر تلاش ڈیجیٹل سے غیر رسمی گفتگو کرہے تھے ڈیجیٹل میڈیا کے ویب چینل کے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ میری تقرری کی معیاد ختم ہونے پر کسی نہ کسی کوتو آنا ہی ہے تاہم انہوں نے شکیل درانی کی ڈی جی نیب تقرری سے لاعلمی ظاہر کی انہوں نے کہاکہ یہ نیب کے مرکزی دفتر کی صواب دید ہے کہ وہ کس کی تقرری کرتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*